Wednesday, 11 December 2019, 05:23:25 am
چیئرمین سینیٹ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت
August 12, 2019

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے آج کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلی میرجام کمال خان سے ملاقات کی۔انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں یوم آزادی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائی جائے گی۔میرجام کمال خان نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے بھارت کے مذموم عزائم کو بھی بے نقاب کریںگے۔