Friday, 29 March 2024, 06:07:56 pm
دوحہ،طالبان اورامریکہ کےدرمیان امن مذاکرات کا آٹھواں دورختم
August 12, 2019

افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا آٹھواں دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ختم ہوگیا ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق دونوں فریق اب معاہدے کے اگلے مراحل کے بارے میں اپنے رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔اس معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا اس شرط پر ہوگا کہ عسکریت پسند افغانستان کو دوسرے ملکوں پر حملوں کیلئے اڈے کے طورپر استعمال نہیں کریں گے۔ادھر افغانستان کے مصالحتی عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد جو مذاکرات میں امریکہ کے اعلیٰ مذاکرات کار بھی ہیں نے ایک بیان میں کہا کہ دیرپااور باوقار امن معاہدے کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے۔ بعد میں عید الاضحی کی مناسبت سے ایک ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانی امن کے خواہشمند ہیں اور امید ہے کہ یہ عید حالت جنگ میں افغانستان کی آخری عید ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.