Thursday, 25 April 2024, 02:51:13 pm

مزید خبریں

 
سری نگر میں ایک حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
August 12, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے علاقے بٹہ مالو میں آج (اتوار) صبح ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی پولیس کا سپیشل آپریشن گروپ اور پیرا ملٹری دستہ سی آر پی ایف نے بٹہ مالو کے علاقے دیار وانی کے اطراف مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

 ایک سرکاری عہد یدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

 ایک شہری نیاز احمد بٹ بھی اس کارروائی میں زخمی ہوا۔

 فوج نے اس کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.