Wednesday, 12 August 2020, 08:08:02 am
سپر سٹار فرحان سعید کا"دی لیونگ لیجنڈ آف پاکستان" کے نام سے تحریک کا آغاز
July 12, 2020

فائل فوٹو

سپر سٹار فرحان سعید نے"دی لیونگ لیجنڈ آف پاکستان" کے نام سے تحریک کا آغاز کر کے اہم قدم اٹھایا ہے۔

مہم کا مقصد ان مایہ ناز افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔
فرحان سعید زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتے ہیں جنہوں نے ہمارے تصور سے بھی زیادہ ہمیں دیا ہے۔ قوی خان سے لے کر عابدہ پروین عمر شریف جاوید میاندار جہانگیر خان بابرہ شریف ڈاکٹر عبدالقدیر اور مولانا طارق جمیل تک نے ہر ایک کو انتہائی خوبصورت الفاظ میں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔