Friday, 19 April 2024, 06:00:35 am
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا خواتین کی صحت اورحقوق کے تحفظ کی کوششوں پرزور
July 12, 2020

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں خواتین اور لڑکیوں کی صحت اورحقوق کے تحفظ کی کوششوں پرزوردیاہے۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں خصوصاً خواتین اورلڑکیوں کے ساتھ عدم مساوات اورحقوق سے اُن کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے خبردارکیاکہ کوروناوائرس کے خاتمے کے لئے متاثرہ ملکوں میں لاک ڈائون کی پابندیوں اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کی کوششوں میں یہ مسائل عدم توجہی کاشکارہوگئے ہیں اورصنفی تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔انتونیوگوتریزنے زوردیاکہ ہم ان اہداف کی جانب حاصل کئے گئے ثمرات کوکوروناوائرس کی وباء کے باعث ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.