Monday, 10 August 2020, 04:58:02 am
شمالی وزیرستان،خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران4دہشت گرد ہلاک
July 12, 2020

ضلع شمالی وزیرستان میں آج خفیہ اطلاع پرکی گئی ایک کارروائی کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سینیٹائزیشن فورس نے آج صبح میران شاہ کے نزدیک ویزداسہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔
فوج نے جونہی علاقے کو محاصرے میں لیا، دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔
سیکورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان بھی شہید ہوگئے۔
بعد ازاں سینیٹائزیشن فورس نے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔