Monday, 10 August 2020, 04:19:51 am
پاکستان نےموسمیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنےکےحوالے سےپائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرلیا
July 12, 2020

فائل فوٹو۔

پاکستان نے ماحولیاتی لائحہ عمل کے حوالے سے پائیدار ترقی کا تیرھواں ہدف ڈیڈلائن سے پہلے ہی حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
یہ بات ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے آج ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقی کے سترہ اہداف پر عملدرآمد کی 2030ء کی ڈیڈلائن سے دس سال پہلے یہ ہدف حاصل کر لیا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم تعداد میں کاربن پیدا کرنے والا طریقہ کار اختیار کرنے سے پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی لائحہ عمل کا تیرھواں ہدف حاصل کرنے کے لئے راستہ ہموار ہوا۔