Friday, 19 April 2024, 01:39:56 pm
وزیراعظم کامعاشرے کے نادارطبقوں کوریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پرزور
July 12, 2020

وزیراعظم عمران خان نے مختلف اعانتوں کے ذریعے معاشرے کے نادارطبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں خزانے اور معیشت کے بارے میں تھنک ٹینک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے پاکستان سمیت دنیابھرکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے پہلے دن سے ہی پائیداراقتصادی سرگرمیوں اور وبائی مرض کوروناسے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے درمیان توازن برقراررکھنے کی حکمت عملی اختیارکی۔انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ کوروناوائرس کی وباء کے باعث مشکل کی اس گھڑی میں ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے غیرروایتی حل کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ تعمیرات اورہائوسنگ کے شعبے کے لئے ایک حقیقت پرمبنی پیکج کااعلان کیاگیا ہے جس کامقصد اشدضروری روزگارکے مواقع پیدا کرنا اورمعاشی سرگرمیاں تیز کرنے سمیت غریب عوام کے لئے سستے گھروں کی تعدادمیں اضافہ کرناہے۔مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کو خزانہ اورمعیشت کے بارے میں تھنک ٹینک کے اغراض ومقاصدکے بارے میں بریفنگ دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.