Saturday, 19 September 2020, 08:54:22 am
وزیراعلیٰ کا علمائے کرام پر انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کردارادا کرنے پر زور
July 12, 2020

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے گلگت میں جامع مسجد اہل سنت کے دورے میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لئے گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن کی مدد کر رہی ہے۔