Monday, 10 August 2020, 03:56:58 am
وزارت صحت کا عیدالاضحی کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس اوپیز کا اجراء
July 12, 2020

وفاقی وزارت صحت نے عیدالاضحی کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے عوام کے لئے ایس او پیز جاری کئے ہیں۔
وزارت کے ایک عہدیدار کے مطابق ایس او پیز سماجی فاصلے، جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران حفاظتی اقدامات اور نماز عید سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران عوام کو کم سے کم اور صرف ضروری سفر کرنا چاہئے۔