Wednesday, 12 August 2020, 11:56:48 am
ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر آئندہ ماہ غور کیا جائے گا، وزیرتعلیم
July 12, 2020

فائل فوٹو

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت سکولوں کودوبارہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کیلئے سخت انتظامی اقدامات کرے گی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے کاانحصار آئندہ مہینوں میں وبا کی صورتحال پرہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر آئندہ ماہ غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کیلئے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز وضع کی جارہی ہیںطلبا کا مختلف طریقے سے جائزہ لیا جائے گا۔