Friday, 19 April 2024, 06:10:25 am
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد248,872 ہوگئی
July 12, 2020

ملک میں کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں کمی آناشروع ہوگئی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار سات سوافرادمکمل طورپرصحت یاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزاپانچ سواکیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ اڑتالیس ہزارآٹھ سوبہترہوگئی ہے۔پنجاب میں86ہزار556،سندھ میں ایک لاکھ تین ہزار836، خیبرپختونخوا میں 30ہزار78، بلوچستان میں 11ہزار157،اسلام آباد میں14ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار658 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار564 مریض ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید74 اموات کے بعدجاں بحق افراد کی تعدادپانچ ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ہے۔اس دورن کوروناکے چوبیس ہزار211ٹیسٹ کئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.