Wednesday, 12 August 2020, 11:46:08 am
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزاپانچ سواکیس افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص
July 12, 2020

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزاپانچ سواکیس افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ اڑتالیس ہزارآٹھ سوبہترہوگئی ہے۔

پنجاب میں86ہزار556،سندھ میں ایک لاکھ تین ہزار836، خیبرپختونخوا میں 30ہزار78، بلوچستان میں 11ہزار157،اسلام آباد میں14ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار658 اور آزادکشمیر میں اس وائرس کے ایک ہزار564مریض ہیں۔
گزشتہ ایک روز میںمزید74 افرادجاں بحق ہوئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعدادپانچ ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ہے۔
اس مرض سے اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار سات سوافراد صحت یاب ہوئے ہیں۔