Wednesday, 12 August 2020, 12:38:23 pm
مالی،حزب اختلاف نے صدر کی تمام رعائتوں کو مسترد کر دیا
July 12, 2020

مالی میں اپوزیشن نے صدر ابراہیمBOUBACARکی تمام رعائتوں کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہے جس کے باعث شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے صحافیوںسے باتیں کرتے ہوئے صدرKEITA کے استعفے کا مطالبہ کیا اور متحدہ حکومت کی تشکیل سمیت مزید اصلاحات پر زور دیا۔
ادھر صدر ابراہیمBOUBACAR KEITA نے حالیہ مظاہروں کے باعث بدامنی کے خاتمے کی کوشش میں آئینی عدالت تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں پارلیمانی انتخابات کے عبوری نتائج کی تبدیلی کے بعد یہ عدالت وجہ تنازعہ بنی ہوئی تھی۔