Wednesday, 17 April 2024, 03:05:36 am
کشمیری 1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کو یوم شہدائے کشمیر منائیں گے
July 13, 2020

دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل(پیر) یوم شہدائے کشمیر منائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس موقع پر کشمیری عوام سے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو عبدالقدیر نامی نوجوان کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگریبائیس کشمیریوں کو شہید کردیا تھا عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکومت کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دیناشروع کی لیکن مہاراجا کے سپاہیوں نے اس کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔اذان دینے کا سلسلہ جاری رہا اور اس عمل کی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورتاریخ میں زندہ و جاوید ہو گئے۔ترجمان نے کہا کہ ہڑتال کی اپیل کا مقصد تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت پرزور دینا اور کشمیری عوام سمیت حریت رہنماوں کے خلاف جارحیت ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اس دن سرینگر میں مزار شہداء نقش بند صاحب کی جانب مارچ کرنے کی بھی اپیل کی جہاں1931کے شہداء مدفون ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.