Wednesday, 12 August 2020, 10:52:14 am
کرونا وائرس کی وبا پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے، مراد علی شاہ
July 12, 2020

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کے علاج کیلئے ایک بار ویکسین کی تیاری کے بعد اس وبا کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔