Tuesday, 23 April 2024, 08:06:42 pm
حکومت ملک میں نظم و نسق میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے:وزیراعظم
July 13, 2020

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں نظم و نسق میں بہتری کےلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

 وہ آج (اتوار) اسلام آباد میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نظم و نسق میں بہتری کےلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

 انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور خدمات کی بہتری کےلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئےگئے اقدامات کی تعریف کی۔

 وزیر قانون نے وزیراعظم کو بلدیاتی حکومت کے نظام کے قانونی مسودہ سے آگاہ کیا اور کہاکہ نئے قانون سے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.