Friday, 29 March 2024, 05:47:47 pm
دنیابھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے:عالمی ادارہ صحت
July 12, 2020

File Photo

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بہت سے ملکوں کو دوبارہ لاک ڈائون کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دنیابھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔

عالمی ادارے صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر MICHAEL RYAN نے جنیوا میں ایک ورچوئل کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملکوں میں دوبارہ مکمل لاک ڈائون لگانے سے بچنا چاہتے ہیں تاہم ایسی صورتحال ہو سکتی ہے جس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ایک بار لاک ڈائون ختم کیا جاتا ہے وہاں اس مرض کے دوبارہ پھیلنے کا ہمیشہ خطرہ ہوسکتاہے۔عالمی ادارہ صحت نے مختلف ملکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ لاک ڈائون ختم کریں کورونا وائرس کے مریضوں کے اعداد و شمار پر خصوصی توجہ دیں اورلاک ڈائون ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر احتیاط سے عمل کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.