Monday, 10 August 2020, 04:48:58 am
دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی
July 12, 2020

فائل فوٹو

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ سے زائدہوگئی ہے۔

امریکہ وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ37ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 33لاکھ سے زائد ہے۔
برازیل میں اکہتر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ہے۔
دنیا بھر میں اس وائرس سے تقریباً 75لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔