Saturday, 20 April 2024, 11:41:59 am
دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری کل یوم شہدا منائیں گے
July 12, 2020

دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کل یوم شہدا منائیں گے۔

 مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے تیر ہ جولائی انیس سو اکتیس کو عبدالقدیر کےخلاف عدالتی کارروائی کے دوران سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہربائیس کشمیریوں کو شہید کیا تھا، عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکومت کے خلاف متحد ہونے کا کہا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی لیکن مہاراجا کے سپاہیوں نے اس کوگولی مار کر شہید کردیا۔

 تاہم اذان کی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.