Monday, 10 August 2020, 04:10:08 am
این ڈی ایم اے نے اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں کو ایک کروڑ سے زائد ماسک فراہم کئے
July 12, 2020

ہنگامی امدادی ادارے نے کرونا وائرس پر موثر انداز میں قابو پانے کیلئے اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں کو ایک کروڑ سے زائدماسک' پندرہ لاکھ سے زائدN95 اورD95 سرجیکل ماسک فراہم کیے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے فراہم کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ادارے نے دس اقساط میں ذاتی تحفظ کے آلات فراہم کئے ہیں۔
ذاتی تحفظ کے جو آلات فراہم کیے گئے ہیں ان میں تیرہ لاکھ حفاظتی لباس' دس لاکھ سرجیکل گائون' چھ لاکھ تینتیس ہزار دوسو پینتیس حفاظتی چشمے اور دو لاکھ باون ہزار ایک سو چھیاسٹھ حفاظتی شیلڈز شامل ہیں۔