Wednesday, 12 August 2020, 12:30:32 pm
عرب لیگ کا لیبیا کے عوام کے وسائل اور تیل کی تنصیبات کے تحفظ کی ضرورت پر زور
July 12, 2020

فائل فوٹو

عرب لیگ نے لیبیا کے عوام کے وسائل اور تیل کی تنصیبات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے لیبیا سیاسی اور سیکورٹی مشکلات سے نکل آئے گا اور اس کے بحران کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔
عرب لیگ نے لیبیا' اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی مثبت کوششوں کو سراہا جو تیل کی پیداوار کے دوبارہ آغازکے ساتھ ملک سے منصفانہ اور شفاف انداز میں تیل کی برآمد میں مددگار ثابت ہوں گی۔