Friday, 29 March 2024, 05:44:41 am
صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا
July 12, 2019

فائل فوٹو

 صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک بنیادی مرکز صحت کے دورے کے دوران کیا۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا ہے اورا سے دوسرے شہروں اورصوبوں کےلئے ایک مثال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بہتر خدمات کی فراہمی کےلئے وفاقی دارالحکومت میں مراکز صحت کو کمپیوٹر کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.