Saturday, 20 July 2019, 06:06:44 am
پاکستان اجتماعی ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا،وزیر خارجہ
July 12, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں آج اسلام آباد میں امور خارجہ کے بارے میں مشاورتی کونسل ساتواں اجلاس ہوا۔اجلاس میں افغان امن عمل سمیت وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے ارکان کو اپنے حالیہ دورئہ برطانیہ، دولت مشترکہ اجلاس اور دوسرے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل نے دولت مشترکہ کے فعال رکن کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مخلص ہے۔ وزیر خارجہ نے خصوصاً کثیرجہتی امور کے سلسلے میں مشاورتی کونسل کے ارکان کی غیرمعمولی کوششوں کی تعریف کی۔