Saturday, 20 July 2019, 05:46:17 am
وزیراعظم کا سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی،سہولیات فراہمی کے حکومتی عزم کا اظہار
July 12, 2019

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کے لئے سرکاری محکموں کی جانب سے رکاوٹیں پیداکرنے اور بدعنوانی سے صنعتی ترقی جمود کا شکار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد' سستی افرادی قوت کی دستیابی اور آزادانہ سرکاری پالیسی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں جس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر کاروبار کے بارے میں وفاقی اور صوبائی قوانین کوہم آہنگ کرنے کا عمل مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں صوبوں کے تعاون سے متعلقہ قوانین آسان بنائے جائیں۔