Saturday, 20 July 2019, 06:47:28 am
وفاقی محتسب کا کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ون ونڈو سہولت ڈیسک کا دورہ
July 12, 2019

وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ون ونڈو سہولت ڈیسک کا دورہ کیا ۔

انہوں نے ڈیسک پربارہ مختلف محکموں کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر عمران خان نے وفاقی محتسب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ سہولت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان، سیالکوٹ اورفیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جارہی ہے ۔