Saturday, 20 July 2019, 06:38:10 pm
نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے،معاون خصوصی
July 12, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام فلاحی ریاست کےقیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایسی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جو شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاحی و بہبود یقینی بنائے جہاں حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ نادار طبقے کو چھت کی فراہمی کے خواب کے تکمیل کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی اقدام ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ سکیم کمزور اور تنخواہ دار طبقے کو ایک نیا اعتماد فراہم کررہی ہے اس منصوبے سے تعمیرات  سے متعلق متعدد دوسری صنعتوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملےگی۔