Friday, 19 April 2024, 02:28:01 am
ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
July 12, 2019

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں ڈویژنوں اورکشمیرمیں گردآلودہوائیں چلنے اوردور،دور تک گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی تیس

پشاور انتیس

کوئٹہ پچیس

گلگت انیس

مری سولہ

اورمظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.