Thursday, 18 April 2024, 09:35:31 pm
حکومت ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات پرکام کررہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات
July 12, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف حزب اختلاف کی عدم اعتمادکی قرارداد سیاسی مہم جوئی ہے جسے تحریک انصاف اوراس کے اتحادی ناکام بنادیں گے۔

سرآغاخان سوئم کی برسی کے موقع پراسلام آباد میں ایک سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک اپنی سیاسی اوراقتصادی صورتحال کے سبب اس طرح کی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موجودہ چیئرمین سینیٹ نے آئین اور سینیٹ کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے انہیں محض نام نہاد سیاسی پنڈتوں کابیانیہ نہ تسلیم کرنے پر نشانہ بنایاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سٹیٹس کو کے خاتمہ کوچیلنج کیا اوراقتدار سنبھالنے کے بعد وہ پہلے روز سے ہی ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے متعددبارگزشتہ پاکستانی حکمرانوں کے ناقص نظم ونسق اورغلط اقتصادی پالیسیوں کی نشاندہی کی ہے اوروزیراعظم عمران خان کے بیانیے کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کی تصدیق نے حزب اختلاف کے کھوکھلے نعروں اورنکتہ چینی کے غبارے سے ہوانکال دی ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان پہلے پاکستانی رہنما ہیں جنہیں عالمی برادری نے نہایت پذیرائی دی ہے اور جنہیں خلیج اوردوسرے ممالک بھی خصوصی پروٹوکول دیاگیا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم نوازغیراخلاقی ہتھکنڈوں کے استعمال کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی تمام ترکوششیں کررہی ہیں۔

اس سے پہلے معاون خصوصی نے سرسلطان محمدشاہ آغاخان سوئم کوشاندارخراج عقیدت پیش کیا جو ایک مدبررہنماتھے۔

انہوں نے قومی ورثے کے تحفظ اوران ہیروز کو یادرکھنے پرزوردیاجنہوں نے قیام پاکستان میں مرکزی کردارادا کیا انہوں نے کہاکہ قومی ہیروز کی جدوجہد ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.