Wednesday, 16 October 2019, 08:17:38 am
برطانیہ کا دوسرا جنگی بحری جہاز خلیج بھیجنے کا اعلان
July 12, 2019

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانیہ نے کہاکہ وہ اپنا دوسرا جنگی بحری جہاز خلیج بھیجے گا ۔اطلاعات کے مطابق جنگی بحری جہاز آئندہ دونوں میں خلیج کی جانب روانہ ہوگا اور رائل نیوی فریگیسٹ ایچ ایم ایس MONTROSF اورامریکی اتحادی بحری جہازوں کی حفاظت کرے گا ۔اس سے قبل ایران نے اپنے آئل ٹینکرز کو قبضہ میں لینے کے بعد برطانیہ کو نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جہاز کو قبضہ میں لینے کا قانونی جواز خلاف ضابطہ ہے اور آئل ٹینکرز چھوڑنا تمام ملکوں کے مفاد میں ہے ۔