Sunday, 15 September 2019, 11:01:57 pm
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجٹ کو عوام دوست قراردیا
June 12, 2019

نامور صنعت کار اور ایوان صنعت وتجارت ملتان کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد فاروق اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ کو سراہا ہے۔

ملتان چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹری کے سابق نائب صدر مرزا علی احمد نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا۔

ملتان سے تعلقات رکھنے والے معروف صنعت کار بدر منیر نے بھی وفاقی بجٹ کو صنعت کاروں کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔

لاہور میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلقات رکھنے والے افراد نے بھی وفاقی بجٹ کو سراہا ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہریوں نے بھی وفاقی بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور تاجر دوست ہے۔

بہاولپور کی صنعتی برادری نے بھی عوام دوست بجٹ پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ چیمبرز آف کامرس کے سابق صدر زاہد شنواری نے بجٹ کو صوبے میں نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بلوچستان کیلئے ترقیاتی بجٹ کو بھی عوام نے سراہا ہے ۔

گلگت بلتستان کے عوام نے بھی وفاقی بجٹ کو سراہا ہے ۔