Friday, 29 March 2024, 12:23:02 pm
پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوانی برداشت نہیں کرے گی :صداقت عباسی
June 12, 2019

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوانی برداشت نہیں کرے گی کیونکہ یہ پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح بیان دیا ہے کہ حکومت کسی بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والوں کو این آر او نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور غریبوں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.