Thursday, 19 September 2019, 01:43:14 pm
پاکستان کی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت
June 12, 2019

پاکستان نے سعودی عرب میں ابہا ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف برادر ملک سے اپنی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔