Sunday, 15 September 2019, 11:33:19 pm
پاکستان بھارتی وزیرا عظم کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی فضائی حدود کھولے گا
June 12, 2019

فائل فوٹو

پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کرغزستان کے لئے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی فضائی حدود کھولے گا۔

ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست پیر کو ہوا بازی ڈویژن کو موصول ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد فضائی حدود کھولنے کی ہدایت کی۔

فضائی حدود 72 گھنٹے کیلئے کھولی جائیں گی جس کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ B 747-400 کل نئی دہلی سے بشکیک جائے گا اور اگلے روز واپس آئے گا۔ پاکستانی فضائی حدود کھولنے سے بھارتی پرواز کا سفر ڈیڑھ گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ بھارت کو فضائی حدود کی بندش سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔