Sunday, 15 September 2019, 11:34:49 pm
وزیراعظم کا خطاب دراصل قوم کی آوازہے، ڈاکٹر فردوس
June 12, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی موثر ثابت ہوگی۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے منصوبے لائق تحسین ہیں۔

معاون خصوصی نے وزرا کی تنخواہوں میں کمی کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

کل رات وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطا ب کا حوالہ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہاکہ عوام کا دکھ درد وزیراعظم کی تقریر کے بنیادی جزوتھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب دراصل قوم کی آوازہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ وہ دو خاندانوں کی استحصالی حکمرانی ختم کرتے ہوئے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے۔