Sunday, 15 September 2019, 10:58:16 pm
وزیراعظم اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کا صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 12, 2019

سکھر، لاڑکانہ ، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے بدھ کے روز اسلا م آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی صورتحال ، وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبے میں مکمل کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ کے ارکان پارلیمنٹ نے معاشی استحکام کیلئے بجٹ کو سراہا اور وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ رات قوم سے اپنے خطاب کے دوران اہم قومی مسائل پر عوام کو اعتماد میں لینے پر ان کی تعریف کی۔

ارکان پارلیمنٹ نے اپنے متعلقہ حلقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ سندھ کے مسائل سے آگاہ ہیں اور وہ بہت جلد صوبے کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملکی وسائل کو لوٹا ہے ان کا احتساب ہوگا۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، محمد میاں سومرو، غوث بخش خان مہر، نزہت پٹھان، لال چند، جے پرکاش ، صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین اور سائر بانو شامل ہیں۔