Wednesday, 26 June 2019, 08:50:33 pm
حکومت نے سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے، چوہدری فواد حسین
June 12, 2019

فائل فوٹو

سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی جدید خطوط پرترقی کی غرض سے سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے ۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آبی وسائل پرتحقیق کی کونسل آبی انتظام کے بارے میں جلد ایک ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کرے گی جس کا مقصد پانی کی بچت اور استعمال کے انتظام کے حوالے سے منصوبہ بندی رہائش اورتعمیرات ے محکموں کے وفاقی اور صوبائی ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آبی امور ملک بھر میں قائم کئے جانے والے سائنس ٹیکنالوجی ' انجینئرنگ اور ریاضی کے پندرہ سو سکولوں کے نصاب کا حصہ ہوںگے انہوں نے کہاکہ ان سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے طلبا اور لوگوں کو فائدہ ہوگا۔