Sunday, 25 August 2019, 10:00:11 am
حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ پسماندہ طبقوں کے تحفظ کیلئے مختص کیا ہے، تجزیہ کار
June 12, 2019

تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ کا ایک بڑا حصہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے تحفظ کیلئے مختص کیا ہے۔

معرف تجزیہ کاروں نے رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محصولات سے حکومت بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے قابل ہوجاتی ہے اور وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ ٹیکس سے جمع ہونے والی رقوم کو صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو قرضوں کی باریک بینی سے تحقیقات کرنی چاہیے اور نتائج عوام کے سامنے لانے چاہیں۔

تجزیہ کاروں میں ہمایوں اقبال شامی، ڈاکٹر نور فاطمہ، ڈاکٹر صبور غیور اور عبداللہ یوسف شامل تھے۔