Friday, 19 April 2024, 02:58:01 pm
حکومت نے عوام دوست بجٹ کا اعلان کیا ہے:عبد الرزاق دائود
June 12, 2019

File Photo

تجارت 'ٹیکسٹائل اور صنعتوں کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی محاذ پر کئی مسائل کے باوجود تاجر اور عوام دوست بجٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور درآمدی اشیاء پر مجوزہ ڈیوٹیوں سے مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی بجٹ میں اعلان کی جانے والی مراعات سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔عبدالرزاق دائود نے کہا کہ بجٹ میں ملک کے نوجوانوں کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کے لئے اعانت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.