Thursday, 25 April 2024, 10:03:14 pm
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کیٹگری ایک میں تبدیل
June 12, 2019

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفانVayu کیٹگری ایک میں تبدیل ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں انتباہ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان سردار سرفراز نے ریڈیوپاکستان کے کراچی کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفانVayu کراچی سے سات سو کلو میٹر دور ہے اور اس وقت پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے تین اضلاع تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں کل سے گردآلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت آج بڑھ کر چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں کراچی کو شدید گرمی کی لہر کا سامناکرنا پڑے گا۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے محمد وقاص نے بتایا ہے کہ سندھ فشریز کے ڈائریکٹر نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ماہی گیر ی کیلئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ ادھر سمندری طوفانVayu کے کل بھارت کے ساحلی علاقوں Plobandar،Mahua، Veraval اورDiu کی یونین حدود سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.