Wednesday, 26 June 2019, 09:32:13 pm
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں قانون کا غلط استعمال کررہی ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
June 12, 2019

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ایک قانون کا غلط استعمال کررہی ہے جس کے تحت بغیر مقدمے کے لوگوں کو حراست میں رکھا جارہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ Aarar Patel نے کہا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت حکام بچوں، بوڑھوں اور معذوروں کو گرفتار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون حکام اور مقامی آبادی کے درمیان کشیدگی کو بڑھا رہاہے اور اسے فوری طور پر کالعدم کیا جانا چاہئے۔