Friday, 29 March 2024, 04:57:17 pm
انسانی وسائل کی ترقی غربت کےخاتمےاورملک کی ترقی کیلئےناگزیرہے:صدر
June 12, 2019

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور ملک کی ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی ناگزیر ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر نے اساتذہ کی استعداد کار اور تعلیمی اداروں میں بہتری کے ذریعے معیاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سمیت ہر ادارہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے بجٹ میں خصوصی رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی قومی اکیڈمی، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں تعلیمی نظم و نسق کے فروغ اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرے گی۔

انہوں نے ملازمتوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری نے خطبہ استقبالیہ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی قومی اکیڈمی کے اہم خدوخال اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی قومی اکیڈمی ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے عالمی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں ، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کا م کرے گی۔

پنجاب کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر راجہ یاسر ہمایوںOakley یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے شعبے کی پروفیسر ڈاکٹرBarbara Oakley برطانیہ کے ایڈوانس ہائر ایجوکیشن کے چیف ایگزیکٹو Alison Johns اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرPatchamuthu illangovan بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.