Thursday, 19 September 2019, 02:02:13 pm
آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا
June 12, 2019

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے دوران پاک فضائیہ کے بھرپور جواب کو سراہا۔

انہوں نے پائیدار امن واستحکام کیلئے جاری آپریشن ردالفساد میں اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ کانفرنس میں جغرافیائی سٹرٹیجک حالات اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک کی داخلی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔