Tuesday, 09 June 2026, 09:48:38 am
 
بلوچستان:تمپ کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد پہلی تاریخی کھلی کچہری کا انعقاد
May 12, 2026

جنوبی بلوچستان کے نو منتخب ضلع تمپ میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا، جہاں ضلع کا درجہ ملنے کے بعد پہلی تاریخی کھلی کچہری منعقد کی گئی۔

ایف سی بلوچستان ( سائوتھ )مند ملیشیا کے کمانڈنٹ کی زیر صدارت منعقدہ کھلی کچہری میں نوتعینات ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کا مقصد ضلع کا درجہ ملنے کے بعد تمپ کے مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا۔

تقریب کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔

تمپ کے عوام نے حکومتِ بلوچستان کے اس تاریخی فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔