Friday, 29 March 2024, 02:11:51 am
نرسوں کا عالمی دن
May 12, 2020

 نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کی صحت کے حوالے سے نرسوں کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔

 اس سال اس دن کا موضوع ہے‘‘دنیا کی صحت کے حوالے سے دیکھ بھال’’ نرسیں  وبائی امراض سے نمٹنے اور معیاری اور باوقار علاج معالجے کی فراہمی میں ہراول دستہ ہیں۔

 کوروناوائرس کی وبا نرسوں کے اہم کردار کو ذہن نشین کراتی ہے ، نرسوں اور دوسرے طبی کارکنوں کے بغیر ہم وبائی امراض کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے اور نہ ہی پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل  یادنیا بھر میں علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں۔

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں نرسوں کےلئے ترقیاتی پروگرام وضع کررہی ہے۔

اسلام آباد میں نرسوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے صحت اصلاحات کے ایجنڈا میں نرسوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.