Tuesday, 02 June 2020, 08:46:30 am

مزید خبریں

 
بی جے پی اور آر ایس ایس پاکستان ، کشمیریوں کیخلاف خطرناک مہم جوئی کرسکتے ہیں، سردار مسعود خان
May 12, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے متنبہ کیا ہے کہ بھارتی حکمران، بی جے پی اور اس کی اتحادی آر ایس ایس پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف خطرناک مہم جوئی کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ایسی مہم جوئی کیلئے بڑا موقع سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام جو مادر وطن کا حقیقی دفاع کرنے والے ہیں اور وہ اس کے مہم جوئی کے منصوبوں سے پورے باخبر ہیں اور اگر بھارت نے کوئی احمقانہ قدم اٹھایا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔