Friday, 18 October 2019, 11:20:37 am
چین کیلئے پاکستان کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 3.93 اضافہ
May 12, 2019

پاکستان کی چین کے لئے اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 3.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ء سے فروری 2019ء کے دوران پاکستان کی چین کے لئے مجموعی برآمدات 1150 ملین ڈالر رہیں جو کہ جولائی 2017ء سے فروری 2019ء تک 1107 ملین ڈالر کی تھیں۔ادھر چین سے پاکستان کے لئے رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران درآمدات 6633 ملین ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 7326 ملین ڈالر ہیں جس سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 9.46 منفی شرح نمو ظاہر ہوتی ہے۔