Saturday, 25 May 2019, 09:17:01 pm

مزید خبریں

 
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معاشی استحکام آئیگا،ماہر معاشیات
May 12, 2019

ممتازماہر معاشیات ڈاکٹرشاہدحسن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معاشی استحکام آئیگااوربیرونی قرضوں کی ادائیگی میں پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں مددملے گی۔انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاہدے کے بعدپاکستان بین الاقوامی بانڈزسمیت دیگرذرائع سے مزیدقرض حاصل کرسکے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم ہوں گے۔