Wednesday, 12 December 2018, 10:49:00 pm
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عہد کررکھا ہے:مسعود
May 12, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عہد کررکھا ہے۔

انہوں نے نیویارک میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کوئی دوطرفہ مسئلہ نہیں جس طرح بھارت اس کو پیش کررہا ہے بلکہ پاکستان، بھارت اور جموں وکشمیر کے عوام کے درمیان ایک سہ فریقی مسئلہ ہے۔مسعود خان نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق حل کیا جانا چاہیے جن میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق استصواب رائے کرانے پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری خاص طور سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔