Wednesday, 12 December 2018, 09:06:27 pm
خضدارمیں بس الٹنے سے 5افرادجاں بحق،20زخمی
May 12, 2018

ضلع خضدارکے علاقے Zawza میں کراچی جانیوالی ایک مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک اوربیس زخمی ہوگئے۔ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے نمائندے آفتاب احمدشیرازی نے بتایاہے کہ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدارمنتقل کردیاگیاہے۔

ادھر پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔